ذ*پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی جاپان کے سفیر سے ملاقات

ژ* ٹوکیو اولمپکس 2020کی تیاریوں سمیت سپورٹس ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر سید عارف حسن نے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کینوری مٹسوڈھا سے ملاقات کی جس میں ٹوکیو اولمپکس 2020کی تیاریوں سمیت سپورٹس ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے جاپان کے سفیر کو یوتھ سپورٹس ڈویلپمنٹ کے حوالے سے آگاہ کیا، ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین سپورٹس ڈپلومیسی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر جاپان کے سفیر کینوری مٹسوڈھا کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس 2020کی بھر پور انداز میں تیاریاں کر رہے ہیں، پاکستانی اتھلیٹس کی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے منتظر ہیں، انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے شعبوں میں جاپان اپنا تعاون مزید بڑھائے گا۔۔
وقت اشاعت : 20/07/2019 - 19:11:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :