پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 26 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

منگل 23 جولائی 2019 13:04

پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 26 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی آل پاکستان انٹر ڈویثنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 26 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ملک بھر سے تمام ڈویژنل ٹیموں کے انڈر۔

(جاری ہے)

20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 25 جولائی کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی کا وزن کیا جائے گا قوانین کے بارے میں آگاہ اور ڈراز کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم دس کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔ چیمپئن شپ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 13:04:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :