وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ایئر پورٹ پر عملے کی جانب سے ذلت آمیز سلوک

عملے نے سخت سوالات کے ساتھ انسولین کو کولڈ باکس کی بجائے پلاسٹک بیگ میں رکھنے کا کہا:لیجنڈری باﺅلر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 جولائی 2019 17:23

وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ایئر پورٹ پر عملے کی جانب سے ذلت آمیز سلوک
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جولائی2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے مانچسٹر ایئر پورٹ پر انسولین کا بیگ ساتھ رکھنے پر ایئر پورٹ عملے کی جانب سے ناروا سلوک کیے جانے کی شکایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

مایہ ناز کمنٹیٹر اور دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر نے سوشل میڈیا ویب ٹویٹر پر بتایا کہ کس طرح مانچسٹر ایئر پورٹ سٹاف کی جانب سے ان سے خراب رویہ اپنا یا گیا اور سٹاف نے ان سے ’سخت سوالات‘ کرنے کے ساتھ ساتھ انسولین کو کولڈ باکس سے نکال پر پلاسٹک کے لفافے میں رکھنے کا بھی کہا ۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ”مانچسٹر ایئر پورٹ پر آج دل ٹوٹ گیا،میں دنیا بھر میں اپنے انسو لین کے ڈبے ساتھ سفر کرتا ہوں لیکن آج تک ایک بار بھی مجھے اس کے باعث شر مندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے بے عزتی محسوس کی جب مجھ سے سختی سے سوالات کیے گئے اورسب کے سامنے مجھے حکم دیا گیا کہ میں اپنی انسو لین کو سفر کے لیے استعمال ہونے والے کولڈ باکس سے نکال کر پلاسٹک کے لفافے میں ڈالوں“۔
                                                      
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 17:23:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :