زمبابوے کی آئی سی سی ممبر شپ کوبھی خطرہ لاحق
اکتوبرکے وسط تک منتخب آفیشلزکو بحال نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی:آئی سی سی کا انتباہ
ذیشان مہتاب جمعرات 25 جولائی 2019 11:00
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جولائی2019ء) ’معطل‘ زمبابوے کی آئی سی سی ممبر شپ بھی خطرے میں پڑگئی، سیاسی مداخلت کے شکار بورڈ کی جانب سے اکتوبر کے وسط تک منتخب عہدیداروں کو بحال نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے زمبابوے کو گذشتہ ہفتے لندن میں ہونےوالی میٹنگ کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیاکہ وہ غیر مشروط طور پر جون میں منتخب ہونےوالے عہدیداران کو بحال کرے یا پھر اپنی ممبرشپ کی منسوخی کیلئے تیار رہے۔ آئی سی سی میٹنگ میں زمبابوے کرکٹ اور وہاں پر حکومتی سپورٹس کمیشن کی مقرر کردہ عبوری کمیٹی دونوں کا موقف سنا گیاجسکے بعد متفقہ طور پر زمبابوے کو معطل کردیا گیا۔
اب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی کی جانب سے بھیجے گئے باضابطہ خط میں زمبابوے پر واضح کیا گیاکہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ معطلی پر آئی سی سی کی جانب سے نظرثانی ہو تو پھر تمام متعلقہ اقدامات کرنا ہوں گے، رواں برس 14 جون کو منتخب ہونے والے عہدیداران کو 8 اکتوبر سے قبل بحال کرنا ہوگا تاکہ آئی سی سی بورڈ کی 12 اکتوبر کو شیڈول میٹنگ میں اس معاملے کا جائزہ لیا جا سکے، اس کےساتھ یہ شواہد بھی پیش کرنا ہوں گے کہ اب کرکٹ معاملات میں حکومت کی جانب سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی،اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر آئی سی سی کے پاس زمبابوے کی بنیادی رکنیت منسوخ کرنے کا اختیار موجود ہے، اس طرح نہ تو زمبابوے کو ریونیو میں سے کوئی حصہ ملے گا نہ ہی وہ کسی بھی ایونٹ میں شریک ہوسکے گا، زمبابوے کو کسی بھی میٹنگ میں شریک ہونے یا ووٹ ڈالنے کا بھی اختیار نہیں ہوگا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/07/2019 - 11:00:21
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان