رکنی قومی سکواش ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعہ 26 جولائی 2019 19:15

رکنی قومی سکواش ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2019ء) 6 رکنی قومی سکواش ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ‘جن میں حارث قاسم، حمزہ شریف، محمد فرحان ہاشمی، نور زمان، محمد حمزہ خان اور نوید الرحمن شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان ٹیم منیجر جبکہ آصف خان کوچ ہونگے۔

(جاری ہے)

عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 30 جولائی سے 5 اگست تک ملائیشیا میں کھیلی جائیگی اور چیمپئن شپ دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/07/2019 - 19:15:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :