جشن آزاد ی فٹ بال میچ، اسوا اکیڈمی اور ماڈل ٹائون اکیڈمی کی ٹیموں پرسوں آمنے سامنے ہونگی

بدھ 7 اگست 2019 13:09

جشن آزاد ی فٹ بال میچ، اسوا اکیڈمی اور ماڈل ٹائون اکیڈمی کی ٹیموں پرسوں آمنے سامنے ہونگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کے زیراہتمام جشن آزاد ی فٹ بال کا نمائشی میچ اسوا فٹ بال اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان پرسوں جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کی چیئرپرسن نوشین آغا ہوںگی جو میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔ اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کے صدر رانا تنویراحمد نے بتایا کہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور محمد صدیق بنگش کو ایونٹ کا آرگنائزنگ سیکرٹری مقررکیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/08/2019 - 13:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :