اسلام آباد کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں قومی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی، اعجاز الحق

پیر 19 اگست 2019 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں قومی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی اور قومی کراٹے چیمپئن شپ 22 اگست سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان واپڈ ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں حصہ لیں گے ۔ چیمپئن شپ 25 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 11:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :