آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ڈرا

آسٹریلوی ٹیم نے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے تھے، سٹوکس کی شاندار سنچری، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

پیر 19 اگست 2019 12:45

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ڈرا
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ انگلش ٹیم نے 258 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے کینگروز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 267 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

بین سٹوکس نے ڈٹ کر کینگروز بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی۔ سٹوکس 115 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے آخری روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے تھے۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔ آرچر اور لیچ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سٹوکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 12:45:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :