ڈائریکٹوریٹ سی ٹیم نے پہلا یوم آزادی والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 21 اگست 2019 16:56

ڈائریکٹوریٹ سی ٹیم نے پہلا یوم آزادی والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء)ڈائریکٹوریٹ سی ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ اے ٹیم کو 25-23 اور 26-24 سے شکست دیکر والی اکیڈمی ڈائریکٹوریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کھیلا گیا پہلا یوم آزادی والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں ڈائریکٹوریٹ اے ٹیم نے تجمل کلب کی ٹیم کو 25-18 اور 25-23 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ڈائریکٹوریٹ سی ٹیم نے باز کلب کی ٹیم کو 25-16 اور 25-13 سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس امجد اقبال تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ سکندر خان ، پختونخوا آرچری کلب کی صدر سارا خان ، خورشید اقبال ،سپورٹس ڈائریکٹریٹ والی بال کوچ واصف الله سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 16:56:26