قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ثانیہ اشفاق سے نکاح ااسلام آباد کی فیصل مسجد میں پڑھایا گیا ، ولیمہ پرسوں ہوگا

ہفتہ 24 اگست 2019 17:07

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد شادی کے بندھن میں بندھ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح ہوا۔

(جاری ہے)

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی سے ہوئی جس میں اہلخانہ نے شرکت کی۔عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 17:07:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :