ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 297 رنز پر آئوٹ

جدیجا کی ففٹی، روچ کی 4 وکٹیں، ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 189 رنز بنا لئے، کالی آندھی کو مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 108 رنز درکار، ایشانت شرما کی 5 وکٹیں

ہفتہ 24 اگست 2019 23:12

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر ا?ئوٹ ہو گئی، روندرا جدیجا نے ففٹی سکور کی، کیمر روچ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا لئے تھے، کالی آندھی کو مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 108 رنز درکار ہیں، ایشانت شرما کی برق رفتار گیندوں کے سامنے ویسٹ انڈین بلے باز سنبھل کر نہ کھیل سکے، روسٹن چیس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیسن ہولڈر 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شرما نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

نارتھ سائونڈ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے 203 رنز 6 کھلاڑی ا?ئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ریشبھ پانٹ 20 اور جدیجا 3 رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے دوسرے ہی اوور میں روچ نے پانٹ کو ا?ئوٹ کر کے پویلین بھیج دیا، وہ 24 رنز بنا سکے، اس موقع پر جدیجا نے ایشانت شرما کے ساتھ مل کر سکور 267 تک پہنچایا، یہاں پر شرما 19 رنز بنانے کے بعد گبرائل کی گیند پر بولڈ ہو گئے، محمد شامی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، انہیں چیس نے اپنا شکار بنایا، 297 کے سکور پر بھارت کی آخری وکٹ گری جب جدیجا 58 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند پر کیچ ا?ئوٹ ہوئے، بمرا 4 رنز بنا کر ناٹ ا?ئوٹ رہے، روچ نے 4، گبرائل نے 3 چیس نے 2 اور ہولڈر نے ایک وکٹ لی جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 189 رنز بنا لئے تھے اور اسے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 108 رنز کی ضرورت ہے، کپتان جیسن ہولڈر 10 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، ایشانت شرما نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو وکٹ پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا، روسٹن چیس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، کریگ بریتھویٹ 14، کیمپ بیل 23، بروکس 11، ڈیرن براوو 18، شائی ہوپ 24، شمرون ہٹمائر 35 اور کیمر روچ بغیر کوئی رن بنائے ا?ئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

شرما نے 5 بمرا، شامی اور جدیجا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 23:12:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :