نیتھن لیون زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے آسٹریلوی بائولر بن گئے

اتوار 25 اگست 2019 16:50

لیڈز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے آسٹریلوی بائولر بن گئے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جوروٹ کو آئوٹ کر کے سابق ہم وطن بائولر ڈینس للی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز پایا، للی نے 355 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن 708 وکٹیں لیکر پہلے اور گلین میگراتھ 563 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 16:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :