چوتھے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، سٹیو سمتھ اور مچل سٹارک کی واپسی، عثمان خواجہ آئوٹ

منگل 3 ستمبر 2019 13:06

چوتھے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، سٹیو سمتھ اور مچل سٹارک کی واپسی، عثمان خواجہ آئوٹ
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، فٹنس مسائل سے نجات کے بعد سٹیو سمتھ کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، فاسٹ بائولر مچل سٹارک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سٹیو سمتھ کی جگہ تیسرے ٹیسٹ میں شامل کئے گئے ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خواجہ کو ناقص کارکردگی پر ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بائولر جیمز پیٹنسن کو ریسٹ دی گئی ہے، اعلان کردہ حتمی سکواڈ میں ٹم پائن (کپتان) ڈیوڈ وارنر، مارکوس ہیرس، مارنس لبسچینج، سٹیو سمتھ، تراوس ہیڈ، میٹ ویڈ، پیٹ کمنز، پیٹر سڈل، مچل سٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین چوتھا ٹیسٹ (آج) بدھ سے مانچسٹر میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
وقت اشاعت : 03/09/2019 - 13:06:12