قومی گیمز کیلئے صوبائی جوڈوٹیم کے انتخابات کی غرض سے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21ستمبر کو ہونگے، نعیم جان

بدھ 18 ستمبر 2019 15:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) اگلے ماہ سے پشاور میں منعقدہونیوالے 33ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواایسوسی ایشن نے تیاریاں شروع کردی،صوبائی ٹیم کی سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز21ستمبر کو صبح10قیوم سٹیڈیم میں لئے جائینگے،جس میں صوبے بھر اور ضم شدہ قبائلی اضلاع سے بھی کھلاڑی حصہ لیںگے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواجوڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعیم جان کے مطابق صوبائی حکومت کے تعاون سے پی اوے اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں 26تایکم نومبر منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواکی بہترین ٹیم تشکیل دی جائیگی،جسکے لئے صاف وشفاف اندازمیں ٹرائلز لئے جائینگے،انکاکہناتھاکہ اس مرتبہ خیبر پختونخواکے تمام اضلاع سمیت قبائلی اضلاع کے کھلاڑی بھی ٹرائلز میں شریک ہونگے تو ہماری کوشش ہوگی کہ ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی جاسکے،انہوںنے جوڈوکے تمام کھلاڑیوں کو 21ستمبر کو ہونیوالے ٹرائلز میں بھر پورتیاریوں کیساتھ حصہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

وقت اشاعت : 18/09/2019 - 15:55:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :