وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:59

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ خواتین مقابلوں میں مردان ، ہزارہ جبکہ مردوںمیں پشاور اور سوات کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی ، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل پمرا امجد علی آفریدی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈاکٹر نورزادہ ، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر کفایت الله ،ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی وآرگنائزنگ سیکرٹری علی ہوتی ، فیمیل کوچز سائرہ ، آمنہ اور ایچ ای سی آفیشلز اویس سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں جاری ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ میں خواتین ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں مردان نے سوات کو تین صفر سے شکست مردان کی جانب سے حبہ نے سمیہ کو گیارہ چھ ، گیارہ پانچ سے شکست دی خوریہ نے خدیجہ کو گیارہ چھ ، گیارہ آٹھ سے ہرایا جبکہ آخری سنگل میںمایہ نے عتیقہ کودو صفر سے شکست دی، دوسرے میچ ہزارہ نے بنوں کو تین صفر سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا اسی طرح مردوں کے ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں پشاور نے مردان کو تین ایک سے شکست جس میں پشاور کے عبید نے مردان کے حمزہ کو گیارہ چھ ، گیارہ نو سے شکست دی ، دوسرے میچ میں مردان کے جواد نے پشاور کے اویس کو گیارہ ، آٹھ ، تیرا گیارہ ، گیارہ نو سے ہرایا جبکہ تیسرے میچ میں پشاور کے ہارون نے مردان کے مدثر کو گیارہ سات اور گیارہ آٹھ اور پشاور کے عبید نے مردان کے جواد کو گیارہ سات ، گیارہ پانچ سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کرلی ، ٹیم ایونٹ کے دوسرے میچ میں سوات نے ہزارہ کو تین صفر سے شکست دیدی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل پمرا امجد علی آفریدی کہا کہ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد سے ہمارے صوبے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جوکہ مستقبل میں نہ صرف صوبے بلکہ ملک کانام نیشنل اور انٹر نیشنل لیول پر روشن کریگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیا مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیبل ٹینس کے ساتھ دیگرکھیلوں کو بھی وزیرا عظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کیاجائے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادی کھیلنے کے موقع میسر ہوں ۔
وقت اشاعت : 20/04/2024 - 22:59:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :