پہلا آل ماشکیل عمر جان لوکل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بلوچ ٹیگر بمقابلہ شہید آصف جان ریکی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا

بدھ 18 ستمبر 2019 15:55

ماشکیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پہلا آل ماشکیل عمر جان لوکل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بلوچ ٹیگر بمقابلہ شہید آصف جان ریکی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا شہید آصف جان ریکی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.1 اورز میں 81 رنز پر آل آوٹ ہوئے۔عبدالمطلب ریکی نے 23 رنز بنائے جبکہ بلوچ ٹیگر کی جانب سے عبید بلوچ نے 3 وکٹیں اور عبدالغفار نے 2 وکٹیں حاصل کیے۔

بلوچ ٹیگر کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 82 رنز کو 8.3 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ بلوچ ٹیگر کے جانب سے سیف اللہ نے 29 رنز کی شاندار ونر اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اور عبدالمالک ریکی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار فائنل میچ کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل مدثر قیصرانی صاحب تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر ٹورنامنٹ صدر نصیر کبدانی ٹورنامنٹ سیکرٹری عطاء اللہ ریکی بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل مدثر قیصرانی صاحب نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کئے جبکہ ونر ٹیم کو نقد 5000 اور رنر ٹیم کو نقد 3000 دئیے ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعید مہر حسنی نے مہان خاص کو خصوصی شیلڈ پیش کیا اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل مدثر قیصرانی نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماشکیل جیسے ایک پسماندہ ترین تحصیل میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال اور ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک بہترین اقدام ہے کھیل وہ واحد ذریعہ ہے جو کہ معاشرے کو دیگر منفی سرگرمیوں سے روکتا ہے انہوں نے کہا کہ ماشکیل میں کھیلوں کے حوالے سے ہر وقت تعاون کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے اس موقع پر علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماؤں علی احمد ریکی عبدالرزاق ریکی سبزل ریکی عبدالوحید ریکی عبید بلوچ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن واشک کے سیکرٹری سعید مہر حسنی و دیگر موجود تھے۔

فائنل میچ میں امپائرز وقار حسنی امین اللہ ریکی اسکورر عبدالعلیم ریکی جبکہ کمینٹرز کی فرائض نصیر کبدانی اور نجیب اللہ ریکی نے سر انجام دیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 15:55:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :