پنجاب انٹر ڈویژنل لان بائولز چمپئن شپ میں شروع ہوگئی

اتوار 22 ستمبر 2019 15:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پنجاب انٹر ڈویژنل لان بائولز چمپئن شپ فیصل آباد میں شروع ہوگئی ہے، چمپئن شپ کا افتتاح مس تنزیلہ امجد نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان لان بائولز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا وسیم مقصود اور فیصل آباد ڈویڑنل لان بائولز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک عثمان انجم (مون)کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، چمپئن شپ میں پنجاب سے نو ڈویژنوں کے مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہی وال اور گوجرانوالہ شامل ہیں، چمپئن شپ ناک آئوٹ سسٹم پر پاکستان لان بائولز فیڈریشن کے قوانین کے تحت کھیلی جارہی ہے، چمپئن شپ کے پہلے روز خواتین کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔

جبکہ کے دوسرے روز مردوں کے مقابلے منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 15:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :