صبح نو نیشنل خواتین ٹینس چمپئن شپ 25 ستمبر سے شروع ہو گی

اتوار 22 ستمبر 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) صبح نو نیشنل خواتین ٹینس چمپئن شپ 25 ستمبر سے دلاور عباس ٹینس کورٹ میں شروع ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ میں چھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں لیڈیز سنگلز، ڈبلز، گرلز انڈر۔18، انڈر۔

(جاری ہے)

14، انڈر۔12 اور گرلز انڈر۔10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی خواتین کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج 24 ستمبر تک کرواسکتی ہیں، چمپئن شپ 29 ستمبر تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 15:30:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :