نیشنل گیمز کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، قمر زمان

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پشاور میں آئندہ ماہ ہونے والے نیشنل گیمز کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایونٹ میں ملک بھر سی11ٹیمیں شرکت کریں گی، نیشنل گیمز کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاور میں ہوں گے جس میں سکواش کی ٹیمیں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ملک بھر سے نیشنل گیمز کے لئے 11 ٹیمیں تیار کی ہیں، ایونٹ میں بوائز اور گرلز کھلاڑی انفرادی اور ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز میں چاروں صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں سکواش مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 16:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :