بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل (آج) کھیلا جائے گا

پیر 23 ستمبر 2019 09:15

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل (آج) منگل کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تین ملکی سیریز کے لیگ میچز میں بنگلہ دیش نے تین اور افغانستان نے دو میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ زمبابوے کو سیریز میں صرف ایک کامیابی حاصل ہوئی۔ فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیشی ٹیم شکیب الحسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کی قیادت کے فرائض راشد خان انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ لیگ میچز میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو شکست دے چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 09:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :