ریکوٹن جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے جاپان میں شروع ہوگا

جمعرات 26 ستمبر 2019 16:39

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) ریکوٹن جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 46 واں ایڈیشن 30 ستمبر سے جاپان میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کیم طابق ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور مرد اور خواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں اترینگے ،ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے کھیلے جائیں گے۔ مینز سنگلز میں روس کے ڈینل مدویدوف ٹائٹل کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز ایونٹ میں میزبان کھلاڑی بین مکلاچلان اور انکے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹروف اعزاز کا دفاع کرینگے، انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والا اے ٹی پی ٹورنامنٹ 7 روز جاری رہنے کے بعد 6 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 26/09/2019 - 16:39:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :