رگبی ورلڈ کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 14:31

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) جاپان میں جاری رگبی ورلڈ کپ 2019 میں کل اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پول بی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، نیوزی لینڈکی ٹیم پہلے دونوں میچز جیت چکی ہے جبکہ نمیبیا نے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ پول سی کی ٹیموں فرانس اور ٹونگا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، فرانس کی ٹیم پہلے دونوں میچ جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ پول میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹونگا کو پہلے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 05/10/2019 - 14:31:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :