عالمی اتھلیٹکس چیمپئنزشپس

توشی کازویامانیشی نے بیس کلومیٹرکاٹائٹل جیت کرجاپان کیلئے واک گولڈن ڈبل تمغہ مکمل کرلیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 21:46

عالمی اتھلیٹکس چیمپئنزشپس
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) توشی کازویامانیشی نے عالمی اتھلیٹکس چیمپئنزشپس میں بیس کلومیٹرکاٹائٹل جیت کرجاپان کیلئے واک گولڈن ڈبل تمغہ مکمل کرلیاہے ۔23سالہ سابق عالمی یوتھ چیمپئنزکادوحہ میں وقت ایک گھنٹہ 26منٹ34سیکنڈزرہا۔

(جاری ہے)

یامانیشی جن کے ہم وطن یوسوکے سوزوکی گزشتہ اتوارکو50کلومیٹرواک جیتنے والے پہلے جاپانی مرداتھلیٹ بنے تھے ،اس سال وقت کے حوالے سے عالمی سرفہرست آرہے تھے ،تاہم بظاہرمشکل حالات کی وجہ سے وہ اپنے اختتامی وقت سے دس منٹ کے خسارے پررہے ،یامانیشی کی کامیابی سے جاپان 1993ء میں سپین کے بعدسے دونوں مردوں کے ٹائٹلزجیتنے والاپہلاملک بن گیاہے ۔

یامانیشی ویسلے میزینوف کے مقابلے میں15سیکنڈزکے فرق سے آگے رہے ،جوکہ اجازت نامے کے ساتھ نیوٹرل اتھلیٹ کے طورپرحصہ لے رہے تھے چونکہ آئی اے اے ایف نے ڈوپنگ سکینڈیلزکی وجہ سے روس پرپابندی عائدکررکھی ہے ۔سویڈن کے پرسیوس کارلسٹروم نے ملک کیلئے چیمپئنزشپس کاپہلاتمغہ جیتا،انہوںنے ایک گھنٹہ 27منٹ کے وقت میں کانسی کاتمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 05/10/2019 - 21:46:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :