رگبی ورلڈ کپ، جاپان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیاکی ٹیمیں اپنے پولز ٹیبل پر سرفہرست

پیر 7 اکتوبر 2019 13:41

رگبی ورلڈ کپ، جاپان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیاکی ٹیمیں اپنے پولز ٹیبل پر سرفہرست
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) جاپان، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں نویں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے پولز ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد جاپان، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے پولز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کر رکھی ہیں۔

جاپان کی ٹیم پول اے میں 14پوائنٹس کے ساتھ، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ پول بی میں 14 پوائنٹس کے ساتھ، انگلینڈ کی ٹیم پول سی میں 15 پوائنٹس کے ساتھ جبکہ آسٹریلوی ٹیم پول ڈی میں 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا اور دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 13:41:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :