گوتم گمبھیر کا کیریئر میری وجہ سے ختم ہوا : فاسٹ باﺅلر کا دعویٰ

گھمبیر میری گیند بازی سے گھبراتے تھے،کبھی میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا: محمد عرفان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 اکتوبر 2019 18:59

گوتم گمبھیر کا کیریئر میری وجہ سے ختم ہوا : فاسٹ باﺅلر کا دعویٰ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 اکتوبر2019ء) قومی ٹیم کے طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کے اوپننگ بیٹسمین گوتم گھمبیر کا کیریئر میری وجہ سے ختم ہواہے ، ایک بار بھارتی کپتان ویرات کوہلی میرے پاس آئے اور کہا کہ میری گیند بازی کا سامنا کرنے میں انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں محمد عرفان نے کہا کہ 2012 ءمیں میں نے بھارت کے خلاف سیریز میں یہ محسوس کیا کہ گوتم گھمبیر میری گیند بازی سے گھبراتے ہیں اور انہوں نے کبھی بھی میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بیشتر کھلاڑیوں کو میری طویل قامت کی وجہ سے بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران بھارت کے اوپننگ بلے باز گوتم گھمبیر مجھ سے کافی ڈرے ہوئے نظر آئے، مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ ان کا کیریئر ہی میری وجہ سے ختم ہوا کیونکہ اس سیریز کے بعد وہ ٹیم میں واپس نہیں آئے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سیریز کے دوران گوتھم کو چار مرتبہ آﺅٹ کیا، میں جب بھی گیند بازی کے لئے آتا تو وہ اعتماد کے ساتھ بلے بازی نہیں کر پاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار بھارتی کپتان ویرات کوہلی میرے پاس آئے اور کہا کہ میری گیند بازی کا سامنا کرنے میں انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران یوراج سنگھ نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ مجھے پل شاٹ مت ماریں مگر اس کے باوجود انہوں نے وہ شاٹ کھیلی اور آﺅٹ ہو گئے۔ 
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 18:59:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :