خواتین ریجنل سپورٹس گالا ،گورنمنٹ گرلز کالج نواں اور ایبٹ آباد وائٹ نے باسکٹ بال فائنل کیلئے کوا لیفائی کر لیا

پیر 7 اکتوبر 2019 22:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء)گورنمنٹ گرلز کالج نواں شہر اور ایبٹ آباد وائٹ نے خواتین ریجنل سپورٹس گالا باسکٹ بال فائنل کیلئے کوا لیفائی کر لیا، سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میںکھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز کالج نواں شہر نے گورنمنٹ گرلز کالج نمبر ون کو جبکہ ایبٹ آباد گرین نے ایبٹ آباد وائٹ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ایبٹ آباد گرین کی کامیابی میں انٹر نیشنل کھلاڑی ہادیہ قاضی نے مر کزی کردار ادا کیا اور مین سکورر رہیں اس میچ کو خالد خان اور بلاول نے سپر وائز کیا ۔
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 22:52:10