انشاء اللہ انگلینڈ کی ٹیم جلد اور ضرور پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہیئے، سری لنکن ٹیم کا دورہ خوش آئندہ ہے: انگلش لیگ اسپنر عادل رشید

muhammad ali محمد علی پیر 7 اکتوبر 2019 20:54

انشاء اللہ انگلینڈ کی ٹیم جلد اور ضرور پاکستان کا دورہ کرے گی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر2019ء) انگلش لیگ اسپنر عادل رشید کہتے ہیں کہ انشاء اللہ انگلینڈ کی ٹیم جلد اور ضرور پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہیئے، سری لنکن ٹیم کا دورہ خوش آئندہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش لیگ اسپنر عادل رشید نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کا سراہا ہے۔

عادم رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالات بہتر ہوئے ہیں،اس لیے یہاں اب بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہیئے۔ عادم رشید نے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کی تعریف بھی کی ہے۔ جبکہ عادل رشید کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا ضرور دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برطانوی کرکٹر عادل رشید میرپور میں زلزلے سے متاثر ہونے والی فیملیز کے پاس پہنچے اور زلزلے سے متاثر افراد سے ملاقات کرکے ان کے دکھ میں شریک ہوئے۔

عادل رشید نے متاثرہ علاقوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا،
عادل رشید ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل کیمپ میں موجود
عادل رشید ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل کیمپ میں موجود
مکانات کے بکھرے ملبے اور اپنے گھروں میں رہنے والوں کو خیموں میں بیٹھے دیکھ کر عادل رشید کافی افسردہ دکھائی دئیے۔
عادل رشید تباہ شدہ گھر دیکھ رہے ہیں
عادل رشید تباہ شدہ گھر دیکھ رہے ہیں
ورلڈ کپ 2019 ءکی فاتح ٹیم کاحصہ رہنے والے عادل رشید نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جس میں روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت کمبل بھی شامل تھے۔ٹیسٹ کرکٹر عادل رشید نے ہزاروں میل دور سے آکر متاثرین میں ناصرف امدادی اشیا تقسیم کیں بلکہ ان کا دکھ درد بھی بانٹا اور متاثرین نے بھی انہیں اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔
                                      
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 20:54:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :