شائقین کے جذبات ٹھنڈے ہونے تک کرکٹرز گوشہ نشین ہوگئے

اکثر کھلاڑی گھر جانے کی بجائے فیصل آباد کے ہوٹلز میں مقیم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اکتوبر 2019 16:29

شائقین کے جذبات ٹھنڈے ہونے تک کرکٹرز گوشہ نشین ہوگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اکتوبر 2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر شائقین کرکٹ ناراض ہیں۔ کھلاڑیوں نے شائقین کے ردعمل سے بچنے کے لئے وقتی گوشہ نشینی اختیار کرلی ہے تاکہ چند دنوں میں شائقین کے جذبات ٹھنڈے ہوسکیں۔ بدھ کی شب قذافی سٹیڈیم میں تیسرے میچ میں شکست کے بعد مشتعل تماشائیوں نے کرکٹرز کو برا بھلا کہا اور کئی لوگ اخلاقی حدود پار کر گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق تین میچ ہارنے کے بعد ہیروز ، زیرو بن گئے۔ قذافی سٹیڈیم کے باہر اور سڑکوں پر کپتان سمیت کھلاڑیوں کی تصاویر بھی پھاڑ دی گئیں۔ شائقین کرکٹ کا یہ رویہ دیکھ کر اور ممکنہ ردعمل کے باعث کرکٹرز نے فوری طور پر پبلک مقامات اور عام لوگوں میں جانے سے گریز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اکثر کھلاڑی تیسرے میچ کے بعد اپنے گھروں پر نہیں گئے اور خاموشی سے ذاتی گاڑیوں پر فیصل آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے زیادہ وقت ہوٹل میں گذارا جب کہ کچھ کھلاڑی لاہور اور قریبی شہروں میں اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے عالمی نمبر ایک سرفراز الیون فیورٹ تھی تاہم حیران کن طور پر تیسرے درجے کی سری لنکن ٹیم نے اسے کلین سویپ کی خفت سے دوچا ر کردیا ۔                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 11/10/2019 - 16:29:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :