قومی سوکا ٹیم نے یونان پہنچنے کے بعد اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:33

قومی سوکا ٹیم نے یونان پہنچنے کے بعد اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان ٹیم دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کریٹ پہنچ گئی اور مختصر آرام کے بعد ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ ہفتہ کو یونان کے شہر کریٹ سے یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق کریٹ کے ایکروپولیس گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پربرطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز نے قومی ٹیم کو فزیکل ٹریننگ کرائی۔ کیون ریوز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور 14 اکتوبر کواپنے پہلے میچ میں سلوانیا کیخلاف کھیلنے کیلئے بے چینی سے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے اور حریف ٹیم کیلئے ہرگز ترنوالہ ثابت نہیں ہوں گے۔ منیجر زیب خان نے کراچی سے کریٹ تک کے سفر کو اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفر کے دوران ہمیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

موسم کے بارے میں زیب خان نے بتایا کہ یہاں کا موسم انتہائی خوشگوار ہے اور 22 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت قومی ٹیم کیلئے آئیڈیل ہے، ہم اٹیکنگ فٹ بال کھیلیں گے اور اپنی عمدہ کارکردگی سے یورپی ٹیموں کو سخت فائٹ دیں گے۔ ٹیم کے ہمراہ سی او او لیثرر لیگز اسحق شاہ بھی موجود ہیں جو ٹیم کی تیاری اور ان کے لئے کئے جانے والے جملہ انتظامات کو ازخود مانیٹر کررہے ہیں تاکہ کھلاڑی پوری توجہ ایونٹ اور اپنی کارکردگی پر مرکوز رکھ سکیں۔
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 19:33:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :