ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کا نیشنل گیمز کیلئے جاری مختلف تربیتی کیمپس کا دورہ

پیر 14 اکتوبر 2019 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخٹک ، چیئر مین سلیکشن کمیٹی انٹر نیشنل ایتھلیٹ بحر کرم منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان ،نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ایتھلیٹکس ، والی بال اور دوسری جاری کیمپوں کا دورہ کیا ، کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے کیمپ کیلئے مختلف سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بات کی ، بحرکرم نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اور ایم ڈی ٹورازم جنید خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ایتھلیٹکس کا کیمپ جاری ہے جس میں 24 میل اور 21 فمیل کھلاڑی ٹرینگ حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ایتھلیٹس کافی ینگ ٹیم پر مشتمل ہے لیکن وہ ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کرینگے ، بحرکرم نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اور سابق ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہمارے کھلاڑی انٹر نیشنل سطح کے سامان کا استعمال نیشنل گیمز میں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس کیلئے 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مختلف سامان خریدے گئے ہیں ، یقینی طور پر کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر رہیگی ، انہوں نے ٹارٹن ٹریک کے حوالے سے کہا کہ کیپٹن اشرف اور اس کی ٹیم بہت تیزی کے ساتھ کام کررہی ہے ٹارٹن ٹریک کی لائننگ مکمل کی جاچکی ہے جبکہ رف پیجز کو مکمل طور پر ٹھیک کردیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی کمیٹی نے حال ہی میں ٹارٹن ٹریک کا دورہ کیا جس میں صدر خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن حبیب الرحمان ، انٹر نیشنل کوچ جعفر شاہ بھی شامل تھے ٹارٹن ٹریک کے تفصیلی دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ 95 فیصد کام مکمل کیاجاچکا ہے اور لائننگ کی تکمیل آخری مراحل میں ہے ، گرائونڈ کو خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کو پندرہ اکتوبر کو حوالے کردیاجائیگا۔

جنید خان نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسفندیارخان نے سینئر منسٹر عاطف خان کے ہدایت کے مطابق گولڈ میڈل ونر کیلئے ایک لاکھ ، سلور میڈل کیلئے پچاس ہزار اور برائونز میڈل ونر کیلئے تیس ہزار کی رقم پہلے ہی اعلان کردیا ہے ۔ جبکہ کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹکس اور کھلاڑیوں کو ماہانہ بیس ہزار روپے سٹیفن دیاجائیگا جو کہ تعلیمی سکالر شپ کے علاوہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فارن کوچز کے سروسز لئے جارہے ہیں تاکہ وہ ہمارے کوچز کو انٹر نیشنل سطح کی ٹریننگ کے مطابق کوچ کرسکے ۔ جس سے یقینی طورپر خیبرپختونخوا کی کارکردگی میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا، ڈیلی گیشن نے بیڈمنٹن ، والی بال ، ٹینس کورٹ، ہاکی ، مارشل آرٹ، باسکٹ بال ، آرچری اور ویٹ لفٹنگ کے کیمپ کا بھی دورہ کیا ۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 20:00:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :