سوکا ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں سلووینیا نے پاکستان کو 5-1 سے شکست دیدی

سوکا ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کل جرمنی کے خلاف کھیلے گا

منگل 15 اکتوبر 2019 16:26

سوکا ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں سلووینیا نے پاکستان کو 5-1 سے شکست دیدی
ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سوکا ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میںسلووینیا نے پاکستان کو 5-1 سے شکست دیدی۔ گروپ ایچ کے میچ میں پاکستان نے سلووینیا کے خلاف گول کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے، سلووینیا کی جانب سے مالیویجووچ، سیپک، پریسکار، این گرا اور کینڈیئر نے گول کئے جبکہ پاکستان کی طرف سے واحد گول ایم وحید نے سکور کیا۔

(جاری ہے)

دیگر میچز میں برازیل نے کروشیا، یونان نے چلی، سپین نے پیرو، ویلز نے بیلجیئم، چائنہ نے آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ نے عراق اور امریکہ نے سلواکیہ کو شکست دی۔سوکا ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کل بدھ کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ جمعرات کو ہنگری کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 16:26:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :