کریملن اوپن ٹینس مینز ڈبلز، بولیلی اور مولٹینی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:23

کریملن اوپن ٹینس مینز ڈبلز، بولیلی اور مولٹینی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) اٹلی کے سائمن بولیلی اور انکے ارجنٹائن کے جوڑی دار اینڈرس مولٹینی کریملن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں رومین اور ساورین ڈینیلوو پر مشتمل میزبان جوڑی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ روس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سائمن بولیلی اور انکے جوڑی دار اینڈرس مولٹینی نے سٹریٹ سیٹس میں رومین اور انکے ہم وطن روسی جوڑی دار ساورین ڈینیلوو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:23:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :