ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:43

ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل اتوار کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، اتوار کو پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نمیبیا اور پاپوا نیو گنی دبئی میں مدمقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں کینیڈا اور جرسی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں برمودا اور سنگاپور جبکہ چوتھے میچ میں ہانگ کانگ اور اومان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 14:43:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :