پاکستان کی انڈر 19کرکٹ ٹیم نے وسیم خان کی شاندار بائولنگ کی بدولت چین کو نو وکٹوں سے شکست دیدی

محمد وسیم خان نے اپنے تین اوور زمیں نو رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں ، کوئی بھی چینی کھلاڑی وسیم خان کی تباہ بائولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکا پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 4.4اورز میں حاصل کرلیا ،پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19ٹیموں کے درمیان میچ ( آج ) کھیلا جائیگا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:16

پاکستان کی انڈر 19کرکٹ ٹیم نے وسیم خان کی شاندار بائولنگ کی بدولت چین کو نو وکٹوں سے شکست دیدی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان کی انڈر 19کرکٹ ٹیم نے وسیم خان کی شاندار بائولنگ کی بدولت سہ فریقی دوستانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں چین کو نو وکٹوں سے شکست دیدی ، پاکستانی بائولر محمد وسیم خان نے اپنے تین اوور زمیں نو رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں ، کوئی بھی چینی کھلاڑی وسیم خان کی تباہ بائولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکا ،پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 4.4اورز میں حاصل کرلیا ،پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19ٹیموں کے درمیان میچ ( آج ) اتوار کوکھیلا جائیگا۔

ہفتہ کو چین کے شہر جنان میں کھیلے گئے میچ میں چین کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ 40رنز بنا سکی اور پوری ٹیم بارہ اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

چین کے اوپنر بلے باز سوشنگ ٹیان واحد کھلاڑی تھے جنہوںنے اٹھارہ رنز بنائے جن میں دو چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔دوسرے چینی کھلاڑی پاکستانی بائولر زکے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور مجموعہ میں کوئی خاص اضافہ بھی نہ کر سکے۔

لیانگ ڑی ایک چوکے کی مدد سے پانچ رنز ،وجے ای پانچ ، ڑویو چی تین رنز بنا سکے۔پاکستانی بائولرز نے پوری چینی ٹیم کو چالیس رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جن میں ایکسٹرا سات رنز بھی شامل تھے۔پاکستانی سپن بائولر عامر نے پندرہ رنز کے عوض دووکٹ جبکہ زمان خان کوئی رن دیئے بغیر دو وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب رہے۔چینی ہدف کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 4.4اورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستانی کھلاڑی جہانزیب بارہ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تاہم سمیر اور صائم ایوب بالترتیب نو اور بار ہ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کے خلاف چین کے شی وانگ دو رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب رہے۔ایک دوسرے میچ میں افغانستان نے چین کو دس وکٹ سے شکست دیدی۔افغان بائولر نوید نے دس رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کئے چین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو نقصان دہ ثابت ہوا۔

چین نے 9.2اورز میں افغانستان کو 63رنز کا ہدف دیا چین کے شی وانگ نے 16اور ڑو ای نے چودہ رنز بنائے۔اس کے علاوہ کوئی بھی چینی کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل نہ ہو سکا۔افغانستان نے مطلوبہ ہداف صرف چھ اووزز میں حاصل کرلیا عطائ محمد نے 41رنز کے ساتھ ناٹ ا?ئو ٹ رہے ، عطائ محمد کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔اس سے قبل کرکٹ میچوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ میں ایشیائی شعبے کے فرسٹ سیکرٹری ڑانگ ڑی ڑونگ نے خطاب کرتے ہوئے افغانستان اور پاکستان کا انڈر 19کرکٹ سیریز میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کوششوں سے تینوں ممالک کے درمیان کرکٹ کو فروغ ملے گا۔انہوںنے کہاکہ اس ٹور نا منٹ کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔انہوںنے کہاکہ سپورٹس کے شعبے میں تعاون چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کیلئے بھی نیک شگون ہے۔دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19ٹیموں کے درمیان میچ اتوار کوکھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 21:16:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :