آل کراچی دھنی بخش، نعمان رشید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ : نیشنل آفریدی نے صاحبداد محمڈن کو پیلنٹی ککس کی بنیاد پر شکست دے دی

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) آل کراچی دھنی بخش ،نعمان رشید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل آفریدی نے صاحبداد محمڈن کو پیلنٹی ککس کی بنیاد پر شکست دے دی۔ ینگ پھول پتی فٹ بال کلب کلری لیاری کے زیراہتمام لیا ری جنرل فٹ بال اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے جانے میچ میں نیشنل آفریدی نے صاحبداد محمڈن کو پیلنٹی ککس کی بنیاد پر 6-7 گول سے شکست دے دی۔

میچ مقررہ وقت میں 1-1گول برابر ہونے کے بعد پیلنٹی ککس پر نیشنل آفریدی نے 6-7 سے مقابلہ جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹ بال کو محظوظ کیا۔ پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میںصاحبداد محمڈن کے حسنین نے گول کرکے مقابلہ 0-1 کردیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد نیشنل آفریدی کے ارسلان نے 25 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ 1-1سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میںبھی دونوں ٹیموں کی جانب سے دلکش پاسنگ اور بہترین کمبائینڈ موومنٹ دیکھنے میں آئی لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ میچ کا اختتامی وسل 1-1کی برابری پر بجی۔ فیصلہ پیلنٹی ککس کے ذریعے کیا گیا جو کہ نیشنل آفریدی نے 6-7 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اس میچ کو ریفری جاوید کارلوس نے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری کے فرائض باباجمیل اوربرکت بلوچ نے انجام دئیے۔ آج (پیر کو) شان اسپورٹس اور بدر میموریل کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 20:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :