کیون کراویٹز اور اینڈریس ملز نے یورپین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 21 اکتوبر 2019 15:07

کیون کراویٹز اور اینڈریس ملز نے یورپین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) کیون کراویٹز اور اینڈریس ملز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جرمن جوڑی نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فائنل میں برطانوی کھلاڑی جو سالیسبری اور انکے امریکی جوڑی دار راجیو رام کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ بیجلیئم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میچ میں کیون کراویٹز اور اینڈریس ملز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جرمن جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی کھلاڑی جو سالیسبری اور انکے امریکی جوڑی دار راجیو رام کو 7-6 اور 6-3 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 15:07:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :