فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

پیر 21 اکتوبر 2019 15:58

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کل شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کل منگل سے اسلام آباد ماڈل پنجاب کامرس کالج ایچ ایٹ فور اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضی چیمہ کے مطابق چیمپئن شپ میں 31 کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز چار میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ بحریہ نیول اسلام آباد اور فوجی فاؤنڈیشن کالج نیو لالہ زار کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز سہالہ کا مقابلہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ایٹ تھری سے ہوگا۔ تیسرے میچ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف الیون تھری اور اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ چوتھا میچ او پی ایف کالج ایچ ایٹ اسلام آباد اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ٹین تھری کے مابین کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچ 31 اکتوبر کو جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 15:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :