جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کریںگے، ایڈی جونز

بدھ 30 اکتوبر 2019 16:57

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2019ء) انگلینڈ کی رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایڈی جونز نے کہا ہے کہ وہ فائنل سے قبل تک کھیلے گئے میچز کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم پول میچز میں ٹیبل پر سب سے زیادہ 17 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی ہے اس کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں بھی مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اسکا مورال بلند ہے ۔

ہیڈ کوچ جونز نے کہا کہ انکی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہے جس سے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ایڈی جونز نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بڑی فتح کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کھلاڑی فائنل کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے جس کے تحت انکی ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دیکر دوسری مربتہ میگا ایونٹ اپنے نام کریگی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے 2003 میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ اپنے نام کیا تھا جس کے فائنل میں انگلینڈ نے سڈنی میں میزبان آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 30/10/2019 - 16:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :