شین وارن کا آسٹریلوی کرکٹرزکومے نوشی کامشورہ

جمعہ 15 مارچ 2013 13:14

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) سابق آسٹریلوی لیگ سپنرشین وارن نے آسٹریلوی ٹیم کو مشکلات اور پریشانی سے باہر آنے کیلئے انوکھے مشورے سے نواز دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نازک صورتحال سے نکلنے کیلئے خود کو کمروں میں بند کر کے موسیقی اور مے نوشی کا سہارا لیں تاکہ کھیل کیلئے مکمل تیار ہو سکیں۔شین وارن نے کہا کہ کھلاڑی مسلسل کھیل کر تھکاوٹ کا شکار ہیں اور کرکٹ کی زیادتی نے کھلاڑیوں کو کئی مسائل سے دوچار کردیا ہے جس کا بہترین حل مے نونوشی میں ہے ۔
وقت اشاعت : 15/03/2013 - 13:14:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :