انگلینڈ،نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹی ٹونٹی کا فورتھ امپائر فحش فلموں کا سابق اداکار نکلا

51سالہ گیرتھ سٹیرٹ فحش فلموں میں ’سٹیو پارنیل‘ کے نام سے اداکاری کرتے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 نومبر 2019 11:59

انگلینڈ،نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹی ٹونٹی کا فورتھ امپائر فحش فلموں کا سابق اداکار نکلا
نیلسن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11نومبر2019ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 5نومبر کو نیلسن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی مقابلے کے دوران فورتھ امپائر کی خدمات سر انجام دینے والے گارتھ سٹیرٹ فحش فلموں کے سابق اداکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے 14رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق 51سالہ گیرتھ سٹیرٹ فحش فلموں میں ’سٹیو پارنیل‘ کے نام سے اداکاری کرتے تھے ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گیرتھ کے ماضی کے بارے میں جانتے تھے اور انہوں نے برطانوی کرکٹرز کو بھی اپنے ماضی کے بارے میں بتا دیا تھا ۔

سٹیرٹ کو 10سال قبل اس وقت نیوزی لینڈ پروفیشنل گالفرز ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جب ایسوسی ایشن کو ا ن کے ماضی کے بارے میں علم ہوا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے بطور کرکٹ امپائر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک کئی ویمنز انٹر نیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے نیلسن میں شکست کے بعد شاندار طریقے سے کم بیک کرتے ہوئے نیپئر میں جمعے کو کھیلے گئے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو76رنز سے شکست دی اور اتوار کو کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی ۔ 
وقت اشاعت : 11/11/2019 - 11:59:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :