نیشنل گیمز، ٹیبل ٹینس ڈبلز ایونٹ، آرمی اور ریلوے نے گولڈ میڈلز جیت لئے

جمعرات 14 نومبر 2019 20:34

نیشنل گیمز، ٹیبل ٹینس ڈبلز ایونٹ، آرمی اور ریلوے نے گولڈ میڈلز جیت لئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس مرد وخواتین ڈبلز ایونٹ میں آرمی اور ریلوے نے گولڈ میڈلز جیت لئے۔ خواتین ڈبلز فائنل میں آرمی کی عائشہ فہیم اور ثناء مظفر نے واپڈا کی شبنم اور سعدیہ فلک کو گیارہ نو، بارہ دس اور سات گیارہ سے، مرد فائنل میں ریلوے کے حمزہ ملک اور کاشف رزاق نے آرمی کے سلمان ورک اور عبید شاہ کو گیارہ سات، گیارہ چھ، سات گیارہ، سات گیارہ اور گیارہ چار سے شکست دیکر گولڈ میڈلز جیت لئے۔

مکسڈ ڈبلز فائنل میں واپڈا کے رمیض خان اور شبنم بلال نے واپڈا ہی کے عاصم قریشی اورو سعدیہ فلک کو گیارہ نو، پندرہ تیرہ، چار گیارہ، نو گیارہ، اور گیارہ آٹھ سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ٹیبل ٹینس سنگلز ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

خواتین سنگلز پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کی شبنم بلال نے آرمی کی عائشہ فہیم کو گیارہ دو، گیارہ سات، گیارہ چار، گیارہ ایک، واپڈا ہی کی صنم یاسین نے آرمی کی ثناء مظفر کو پندرہ تیرہ، دس بارہ، نو گیارہ، گیارہ نو، گیارہ تین، تیرہ پندرہ اور گیارہ پانچ سے، مرد سنگلز سیمی فائنل میں آرمی کے سلمان ورک نے واپڈا کے عاصم قریشی کو بارہ دس، گیارہ نو، بارہ دس، نو گیارہ، آٹھ گیارہ اور گیارہ چھ سے، واپڈا کے رمیض خان نے آرمی کے فیضان ظہور کو پانچ گیارہ، تیرہ گیارہ، گیارہ سات، سات گیارہ، گیارہ نو، گیارہ ایک اور گیارہ چھ سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 14/11/2019 - 20:34:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :