جاپان، 2020 گیمز کے دوران جوہری ری ایکٹروں پر کام معطل کرنے کا فیصلہ

منگل 19 نومبر 2019 00:06

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) جاپان کی الیکٹرک پاور کمپنی ٹیپکو نے کہا ہے کہ ِ دہشت گردی کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر 2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے دوران جوہری پلانٹ پر کام معطل کر دے گی۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیپکو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گاتا کے علاقے میں واقع کاشیوازاکی کاریوا پلانٹ میں حفاظتی کام سر انجام دے رہی ہے تاکہ 7 ری ایکٹروں میں سے بند پڑے 2 کو دوبارہ چلایا جا سکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے دوران ممکنہ خدشہ کے پیش نظرجوہری پلانٹ پر تمام کام روک دیا جائے گا اور پیرالمپکس کے دوران ویلڈنگ اور وہ سب کام معطل کر دیا جائے گا جس میں آگ استعمال ہوتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے ان مقابلوں کے دوران دہشت گرد حملوں کا زیادہ خطرہ ہے جب بہت سے لوگوں کی آمد و رفت کے ساتھ دنیا بھر کی آنکھیں اس جانب لگی ہوں گی۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 00:06:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :