ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ یونیورسٹی آف ہری پور نے جیت لی

ہفتہ 23 نومبر 2019 13:08

ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ یونیورسٹی آف ہری پور نے جیت لی
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) ڈائریکٹور آف سپورٹس یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ یونیورسٹی آف ہری پور نے جیت لی۔ فائنل میچ میں یونیورسٹی آف ہری پور کی ٹیم نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کو سٹیٹ 2-0 سے شکست دی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور نے فاتح ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان کی نگرانی میں گورنمنٹ کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کالج ہری پور میں منعقدہ ساتویں انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں یونیورسٹی آف ہری پور کے ولید نے مخالف فرمان الله کو ایک کے مقابلہ میں دو سیٹس 11-7 اور 1-11 اور 5-11 سے شکست دی جبکہ دوسری گیم میں یونیورسٹی آف ہری پور کے امان الله نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے دانیال کو سٹیٹ 2-0، 7-11 اور 5-11 سے شکست دیکر چیمپئن شپ جیتنے کا قابل فخر اعزاز حاصل کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف ہری پور رفیق خان نے ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلوں کیلئے بہترین انتظامات اور تعاون پر پرنسپل پروفیسر جمیل اختر اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وقت اشاعت : 23/11/2019 - 13:08:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :