محمد وسیم کو باکسنگ ٹائٹل جیتنے پر فضائی سفر کے دوران مسافروں کی مبارکبادیں

بدھ 27 نومبر 2019 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2019ء) پروفیشنل باکسر محمد وسیم دبئی سے وطن واپسی کے دوران جہاز میں بیٹھے مسافروں نے تالیاں بجا کر انہیں ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

دبئی سے اسلام آباد آتے وقت نجی ایئر لائن کے کپتان نے محمد وسیم کو سرپرائز دیتے ہوئے انہیں سیٹ سے اٹھا کر مبارکباد دی جس پر مسافروں نے بھی کھڑے ہوکر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس دوران پرواز کپتان کی جانب سے محمد وسیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس حوالے سے مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے۔ واضح رہے کہ محمد وسیم نے میکسیکو کے گینگان لوپز کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور پروفیشنل باکسنگ کے گیارہ مقابلوں میں سے دس میں کامیاب رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/11/2019 - 23:04:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :