سپاٹ فکسنگ کیس: ناصر جمشید کے گرد قانون کا شکنجہ سخت ہونے لگا

ساتھی ملزمان یوسف انور اور محمد اعجاز کی جانب سے کرکٹرز کو رشوت کی پیشکش کا اعتراف ، اوپنر کےلئے اپنا دامن صاف ثابت کرنا مشکل ہو گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 دسمبر 2019 13:24

سپاٹ فکسنگ کیس: ناصر جمشید کے گرد قانون کا شکنجہ سخت ہونے لگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 دسمبر2019ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ناصر جمشید کے گرد قانون کا شکنجہ سخت ہونے لگا۔مانچسٹر کراﺅن کورٹ میں ساتھی ملزمان یوسف انور اور محمد اعجاز کی جانب سے پی ایس ایل اور بی پی ایل میں کرکٹرز کو رشوت کی پیشکش کے اعتراف سے اوپنر کے لیے بھی اپنا دامن صاف ثابت کرنا مشکل ہو گیا ہے، پی ایس ایل ٹو کے آغاز میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اوپنر شرجیل خان،خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور فاسٹ باﺅلر محمد عرفان ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید پر سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا، ان سب کھلاڑیوں کو جرم کی نوعیت کے مطابق مختلف مدت کے لیے معطلی کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔دوسری جانب ناصر جمشید برطانیہ میں بھی گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہوئے تھے، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے )کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اب ان کا کیس مانچسٹر کے کراﺅن کورٹ میں زیر سماعت ہے۔                                                                                        
وقت اشاعت : 04/12/2019 - 13:24:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :