ْبھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر، فیصلہ کن میچ میں کامیابی کے لئے کپتانوں کے بیانات، کانٹے دار مقابلے کی توقع

پیر 9 دسمبر 2019 11:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ پرسوں بدھ کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر کیرون پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فیصلہ کن میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 11:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :