آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ کل شروع ہوگا

بدھ 11 دسمبر 2019 12:44

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ کل شروع ہوگا
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے 16 دسمبر تک پرتھ، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 12:44:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :