فیض الاسلام کے 150بچوں نے بھی پاک سری لنکن ٹیسٹ میچ کھیلا

بدھ 11 دسمبر 2019 20:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) فیض الاسلام کے 150بچوں نے بھی پاک سری لنکن ٹیسٹ میچ کھیلا ۔ بدھ کوپاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ شروع ہوگیا جو پندرہ دسمبر تک جاری رہے گا ، پہلے روز راولپنڈی پولیس نے فیض الاسلام کے 150بچوں کو راولپنڈی سٹیڈیم پہنچا یا،یتیم بچوں کو میچ دکھانے کا اہتمام سی پی راولپنڈی کے احکامات پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی پولیس کی دو گاڑیوں میں بچوں کو فیض الاسلام سے سٹیڈیم پہنچایا گیا۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 20:11:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :