بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے مابین میچ بے نتیجہ ختم

مشتعل تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی، جلاﺅگھیراﺅ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 دسمبر 2019 16:05

بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے مابین میچ بے نتیجہ ختم
میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20دسمبر 2019ء) سپینش لیگ میں فٹ بال کا تگڑا مقابلہ بے نتیجہ ختم، سارا مزہ کرکرا ہو گیا۔ روایتی حریف بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے سٹار کھلاڑی چھائے تو رہے لیکن کوئی گول نہ کر سکے، دونوں ٹیموں کا ایک ایک پوائنٹ، ہنگامہ آرائی سے سڑکیں میدان جنگ بنی رہیں۔بارسلونا کے ہوم گراونڈ کیمپ نووا کے تاریخی سٹیڈیم میں تاریخ ساز فٹبال مقابلہ بے نتیجہ، تاریخ رقم نہ کر سکا۔

چیمپئن اور میزبان ٹیم کے لیونل میسی اور سوآریز سمیت دیگر سٹار کھلاڑی کوئی جادو نہ دکھا سکے۔

(جاری ہے)

روایتی حریف ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما جیسے کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے، گول کے یقینی چانسز ضائع ہونے سے میچ سنسنی خیز بنا رہا۔ادھر گراﺅنڈ میں بے نتیجہ میچ نے فٹبال دیوانوں کا مزہ کرکرا کر دیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

دوسری جانب سٹیڈیم کے سامنے پولیس اور مشتعل تماشائی آمنے سامنے آ گئے جس سے سڑکیں میدان جنگ بنی رہیں۔ منچلوں نے پولیس وین پر حملے کیے، آگ لگا کر احتجاج کیا، پکڑ دھکڑ بھی ہوتی رہی۔یاد رہے کہ بارسلونا کی ٹیم اس وقت سپینش لالیگا میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔                                                                           
وقت اشاعت : 20/12/2019 - 16:05:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :