آﺅٹ یا ناٹ آﺅٹ؟ علیم ڈار کا فیصلہ تنقید کی زد میں آگیا

گیند سینٹنر کے گلووز سے قبل آرم گارڈ کو چھوتی ہے، علیم ڈار نے زیادہ فوٹیج نہیں دیکھی:شین وارن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 دسمبر 2019 14:51

آﺅٹ یا ناٹ آﺅٹ؟ علیم ڈار کا فیصلہ تنقید کی زد میں آگیا
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28دسمبر 2019ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے امپائر علیم ڈار تنقید کی زد میں آ گئے۔میلبورن میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے مچل سٹارک کے باﺅنسر پر نیوزی لینڈ کے سینٹنر کے خلاف کیچ کی اپیل کی جسے فیلڈ امپائر نے ناٹ آﺅٹ قرار دیا۔

آسٹریلیا نے فیلڈ امپائر فیصلے کے خلاف ریویو مانگا لیکن ٹی وی امپائر علیم ڈار نے متعدد بار ری پلے کے بعد فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن نے علیم ڈار کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیند گلووز سے قبل آرم گارڈ کو چھوتی ہے، علیم ڈار نے زیادہ فوٹیج نہیں دیکھی۔شین وارن نے کہا کہ علیم ڈار کو مختلف زاویوں سے دیکھنا چاہیے تھا، علیم ڈار کو نظر نہیں آیا۔

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک وا نے بھی کہا کہ تھرڈ امپائر نے غلط فیصلہ دیا ہے۔آسٹریلوی کپتان ٹم پین بھی فیلڈ امپائر کے ساتھ بحث کرتے دکھائی دیئے۔                                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 28/12/2019 - 14:51:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :